QR CodeQR Code

ایف اے ٹی ایف، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اداروں میں افسران کی تعیناتی پر اتفاق

19 Feb 2020 07:53

اجلاس کو بتایا گیا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک ٹرانزیکشن کی روک تھام کو یقینی بنایا ہے، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے حکمت عملی پر مزید سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذکرات کے تیسرے دور میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں نان بینکنگ مالیاتی اور غیر منافع بخش اداروں کی جانچ پڑتال جاری رکھنے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اداروں میں افسران کی تعیناتی پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک ٹرانزیکشن کی روک تھام کو یقینی بنایا ہے، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے حکمت عملی پر مزید سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذکرات کے تیسرے دور میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی شعبے سے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے منظم حکمت عملی کے تحت اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی گئی۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مالیاتی اور نان بینکنگ اداروں کو آگاہی فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا اور اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں کے آڈٹ سے منی لانڈرنگ کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔ ذرائع کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک ٹرانزیکشن کی روک تھام کو یقینی بنایا ہے۔ ان سرگرمیوں سے مزید سختی کے ساتھ نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر اقدامات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 845400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845400/ایف-اے-ٹی-منی-لانڈرنگ-روکنے-کیلئے-اداروں-میں-افسران-کی-تعیناتی-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org