0
Wednesday 19 Feb 2020 10:21

کشمیر پر یو این او کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشیمریوں کی جیت ہے، گورنر پنجاب

کشمیر پر یو این او کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشیمریوں کی جیت ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر لیں، عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کا ایجنڈا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کو ختم کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائیگا۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے موقف کی بھی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کیساتھ وکلاء کا بھی اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش