0
Wednesday 19 Feb 2020 11:11

زرتاج گل کا حافظ حمداللہ کیخلاف احتجاج، ٹاک شو سے واک آؤٹ

زرتاج گل کا حافظ حمداللہ کیخلاف احتجاج، ٹاک شو سے واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نجی ٹی وی پر ندیم ملک کا پروگرام درمیان میں چھوڑ کر چلی گئیں، جبکہ ندیم ملک نے حافظ حمد اللہ کو بھی شو سے اٹھا دیا۔ پروگرام شروع ہونے کے بعد زرتاج گل نے اپنا سیاسی پس منظر بتایا۔ خود کو قبائل کی بیٹی قرار دینے کے بعد بیٹیوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور آخر میں کہا کہ حافظ حمد اللہ نے میرے خلاف غلط باتیں کیں۔ ایسے لوگوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔ زرتاج گل نے کہا کہ مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ پروگرام میں حافظ حمد اللہ بھی شریک ہوں گے۔ اب یا تو ان کو پروگرام سے نکال دیں یا میں چلی جاتی ہوں۔

اینکر ندیم ملک نے زرتاج گل کی بات سننے کے بعد کہا کہ آپ جانا چاہتی ہیں تو چلی جائیں۔ اس کے بعد حافظ حمد اللہ کو اپنی صفائی کا موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں تو معافی مانگنی چاہیئے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ زرتاج گل میری بہن ہے، میں نے اس کی تذلیل اور بے توقیری نہیں کی۔ پھر بھی زرتاج گل کو میری باتوں سے پریشانی ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ ندیم ملک نے کہا کہ آپ کا معافی مانگنا قابل ستائش ہے۔ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ سے بات کروں گا، اب زرتاج گل چلی گئی ہیں تو آپ کو بھی خدا حافظ کہنا چاہتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 845417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش