0
Wednesday 19 Feb 2020 12:33

رواداری کے فروغ پر 10 شخصیات کو ’’سفیرامن‘‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

رواداری کے فروغ پر 10 شخصیات کو ’’سفیرامن‘‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ اور امن کمیٹی لاہور کے زیراہتمام لاہور میں بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنیوالی شخصیات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 10 شخصیات کو "سفیر امن" ایواڈ دیا گیا۔ تقریب میں سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم اور چئیرمین امن کمیٹی چودھری محمدارشد گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا یونس ریحان، قاری طاہر شریف، مولانا غلام عباس شیرازی کو ایواڈ دیا گیا۔
 
ملک محمد آصف، ڈاکٹر غلام مصطفی، ملک مصطفی، میجر (ر) ریاض، علامہ شاہد گورھا، پیر اعجاز رضوی کو بھی سفیر امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا ایوارڈ کا مقصد سفیران ِ امن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ سفیران ِ امن کی حوصلہ افزائی سے ان میں نیا جذبہ پیدا ہوگا۔ چودھری ارشد گجر نے کہا کہ کل مسالک علماء بورڈ اور امن کمیٹی کے متحرک افراد کو ایواڈ کا سلسلہ جاری رہے گا، ہمارا مشن پر امن معاشرہ کا قیام ہے۔
خبر کا کوڈ : 845448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش