QR CodeQR Code

بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

19 Feb 2020 13:47

امریکی صدر 24 فروری سے دو روزہ بھارتی دورہ کریں گے، اس دورے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں کہ ٹرمپ اس دورہ کے دوران بھارت کے ساتھ کچھ بڑے تجارتی معاہدے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کر سکتے ہیں، لیکن کوئی بڑا تجارتی معاہدہ بعد میں ہی ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری سے دو روزہ بھارتی دورہ کریں گے، اس دورے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں کہ ٹرمپ اس دورہ کے دوران بھارت کے ساتھ کچھ بڑے تجارتی معاہدے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 845465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845465/بھارت-کے-ساتھ-کوئی-بڑا-تجارتی-معاہدہ-نہیں-ہوگا-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org