0
Wednesday 19 Feb 2020 13:47

بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخاب سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کر سکتے ہیں، لیکن کوئی بڑا تجارتی معاہدہ بعد میں ہی ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری سے دو روزہ بھارتی دورہ کریں گے، اس دورے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں کہ ٹرمپ اس دورہ کے دوران بھارت کے ساتھ کچھ بڑے تجارتی معاہدے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 845465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش