0
Wednesday 19 Feb 2020 14:36

بھارت سے بے دخل کی گئی برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستان میں شاندار استقبال

بھارت سے بے دخل کی گئی برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پاکستان میں شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ بھارت سے بے دخل کی گئی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ڈیبی ابراہمز کا پاکستان میں شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچا جس کا استقبال حریت کانفرنس کے رہنماؤں عبدالحمید لون اور راجہ نجابت حسیین نے کیا۔ برطانوی وفد 9 اراکین پر مشتمل ہے جس میں لارڈ قربان حسین، عمران حسین اورجیمز ڈیلے بھی شامل ہیں۔ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دو دن پہلے بھارت نے اندرا گاندھی ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا تھا۔ ڈیبی ابراہم کو مسئلہ کشمیرپر آواز بلند کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک میں داخلے سے روکا گیا۔ ڈیبی ابراہمز کی بے دخلی کے سبب بھارت کو بین الاقوامی میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈیبی ابراہمز مقبوضہ وادی پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ اطلاعات کےمطابق بھارت میں امیگریشن حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے لیبر پارٹی کی رُکن ڈیبی ابراہمز کو اکتوبر 2020ء تک کا ویزا ہونے کے باوجود دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا تھا۔ وہ آل پارٹی پارلیمینٹری گروپ فار کشمیر کی سربراہ بھی ہیں۔ ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ دہلی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے اور انہیں بتایا گیا کہ ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔ ڈیبی ابراہمز نے ویزہ منسوخی کا سبب جاننے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور واپسی کے لیے زبردستی جہاز پر سوار کروا دیا گیا۔ برطانیہ میں کام کرنے والی مختلف کشمیری تنظمیوں نے بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 845469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش