0
Wednesday 19 Feb 2020 15:35

ڈی آئی خان، خاتون ڈاکو نے رکشہ ڈرائیور کو مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون چھین لیا

ڈی آئی خان، خاتون ڈاکو نے رکشہ ڈرائیور کو مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون چھین لیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردوں کے بعد اب شہر میں ڈاکو حسینہ بھی سامنے آگئی، ڈاکو حسینہ نے چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے قیمتی موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر چاقو کے وار سے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ڈاکو خاتون فرار ہونے میں کامیاب ہوئی، جبکہ چنگ چی ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔ بستی درکھانوالی کے رہائشی 32 سالہ سالہ منیر عباس اعوان ولد حقنواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ چنگ چی چلاتا ہے، وقوعہ کے روز خاتون چنگ چی میں سوار ہوئی اور بنوں آڈہ کے قریب پہنچنے پر اس نے کال کرنے کیلئے میرا موبائل فون مانگا اور بعد ازاں موبائل زبردستی چھین لیا، مزاحمت کرنے پر اس نے چاقو کے وار سے مجھے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے زخمی رکشہ ڈرائیور کی رپورٹ پر خاتون ڈاکو حسینہ سکنہ آڑہ کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش