0
Wednesday 19 Feb 2020 16:02

کراچی میں ایئر پیورریفائر ٹاور لگانے کی تجویز

کراچی میں ایئر پیورریفائر ٹاور لگانے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے مستقبل میں زہریلی گیس کے اخراج اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ماحولیاتی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بین الاقوامی طرز پر کراچی میں ایئر پیوریفائر ٹاور لگانے کی تجویز ہے، ایئر پیوریفائر ٹاور ہوا سے زہریلی گیس اور مضر صحت مواد کو جذب کرکے ماحول دوست اجزا کو ہوا میں شامل کرسکیں گے، سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمیکل، مکینیکل اور ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین ایئر پیوریفائر ٹاور لگانے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں، منصوبہ قابل عمل ہونے کی صورت کراچی کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 845488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش