QR CodeQR Code

لاہور، جماعت الدعوۃ کے تحویل میں لئے گئے اداروں کیلئے فنڈز جاری

19 Feb 2020 16:24

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سرکاری تحویل میں لئے گئے سکول، مدارس، ہسپتال اور ایمبولنیس سروس چلانے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے سمیت ان اداروں کے دیگر اخراجات پورے کرنے کیلئے بجٹ جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے قبضے میں لئے گئے اداروں کو چلانے کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سرکاری تحویل میں لئے گئے سکول، مدارس، ہسپتال اور ایمبولنیس سروس چلانے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے سمیت ان اداروں کے دیگر اخراجات پورے کرنے کیلئے بجٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ اوقاف کو یہ بجٹ بھیج دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ قبضے میں لئے گئے تمام اداروں کے  ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت کریں اور دیگر اخراجات پورے کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 845496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845496/لاہور-جماعت-الدعوۃ-کے-تحویل-میں-لئے-گئے-اداروں-کیلئے-فنڈز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org