QR CodeQR Code

ہنگو، 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

19 Feb 2020 17:12

ڈی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ ملزم الیاس ولد گل رحمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ وزیراعلٰی کےپی نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقامی پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی کو سراہا اور کہا مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ننھی مدیحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم بچی کا چچازاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو میں 8 سالہ مدیحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مدیحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم الیاس ولد گل رحمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او ہنگو نے بتایا ملزم سے پستول بھی برآمد کرلی گئی، ملزم بچی کا چچازاد ہے اور اسے کل رات گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ ملزم الیاس ولد گل رحمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی کےپی نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقامی پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی کو سراہا اور کہا مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔

یاد رہے درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلا بھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دیگر نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں، جس کی حتمی رپورٹ 24 گھنٹے میں آئے گی۔ دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کو مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں ہنگو کے علاقے سروخیل میں9 سالہ بچی کے قتل کی ایف آئی آرتھانہ دوآبہ میں درج کرلی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد زیادتی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 845509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845509/ہنگو-8-سالہ-بچی-کو-زیادتی-کے-بعد-قتل-کرنے-والا-درندہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org