0
Wednesday 19 Feb 2020 17:37

جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنائے جانیکا انکشاف، فیکٹری سیل

جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنائے جانیکا انکشاف، فیکٹری سیل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جانوروں کی چربی، آنتوں سے بھری کڑاھیاں برآمد کرلی، چربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جاتا تھا، جس کے بعد فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیا کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، جہاں کئی سالوں سے جانوروں کی چربی آنتوں اور کھالوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جارہا تھا۔ کھالوں اور جانوروں کی چربی کو بڑے کڑاہے میں جلا کر تیل نکالا جاتا تھا اور کھال سے چربی علیحدہ کرنے کے لئے تیزاب کا استعمال کیا جاتا تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا تو ملازمین موقع سے فرار ہوگئے، فرار فیکٹری مالک اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا جانوروں کی چربی آنتوں اور کھالوں کو پگھلا کر بنایا جانے والا کوکنگ آئل لاہور سمیت پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا تھا، کھلے آسمان تلے فیکٹری گندے نالے کیساتھ بنائی گئی تھی اور یہ عرصہ درازسے کوکنگ آئل بنا رہی تھی۔ عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل کیلئے جانوروں کی آلائشوں کو بھی پگھلایا جاتا تھا، سامان تحویل میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیاگیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش