0
Wednesday 19 Feb 2020 18:43

عمران حکومت کی نجکاری پالیسی قومی مفادات کیخلاف ہے، نثار کھوڑو

عمران حکومت کی نجکاری پالیسی قومی مفادات کیخلاف ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کا تجربہ پوری دنیا خاص طور پر پاکستان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اس کے باوجود عمران حکومت کی جانب سے عوام کی خواہشات کے برعکس اس پالیسی پر عملدرآمد کرنا قومی مفادات کے خلاف ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد سے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق اُنہیں 50 لاکھ مکانات تو فراہم نہ کر سکی، لیکن اس کے برعکس اُس ادارہ کا ہی خاتمہ کرنے جا رہی ہے، جس نے ملک کے لاکھوں عوام کو آسان قرضہ جات فراہم کرکے اُنہیں پراپرٹی کا مالک بنایا اور سر چھپانے کی جگہ فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارہ کو پرائیویٹ سیکٹر کو فروخت کرنا درحقیقت عوام دشمنی ہے، جس کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل کے ذریعہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ داروں کے مخصوص گروپس کو نوازا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نجکاری کے بعد ملک کی معیشت و اقتصادیات پر مخصوص گروہوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور اب منافع بخش اداروں کی نجکاری کرکے کیا وہ بیروزگاری پھیلانے کے بھی نئے ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے خلاف جدوجہد میں پیپلز پارٹی محنت کشوں کے شانہ بشانہ ہے اور ہم اُن کی آواز سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 845516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش