QR CodeQR Code

صرف 3 مسلم عرب ممالک اسرائیل کیساتھ گہرے دوستانہ تعلقات نہیں رکھتے، بنجمن نیتن یاہو

19 Feb 2020 19:18

اسرائیلی وزیراعظم نے سوڈان کی فضائی حدود میں سے پہلے اسرائیلی ہوائی جہاز کے گزرنے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور آج کے بعد اسرائیلی سیاح سوڈانی فضائی حدود سے گزر کر جنوبی امریکہ پہنچیں گے اور اس طرح انکے ہوائی سفر میں 3 گھنٹوں کی کمی آ جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے عرب مسلم ممالک کیساتھ اپنے گہرے دوستانہ تعلقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صرف 3 مسلم عرب ممالک ایسے رہ گئے ہیں جنکے اسرائیل کیساتھ گہرے دوستانہ تعلقات نہیں۔ بنجمن نیتن یاہو نے ان ممالک کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ شاید کسی دن ان 3 عرب ممالک کے نام کا اعلان کر دوں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوڈان کی فضائی حدود میں سے پہلے اسرائیلی ہوائی جہاز کے گزرنے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور آج کے بعد اسرائیلی سیاح سوڈانی فضائی حدود سے گزر کر جنوبی امریکہ پہنچیں گے اور اس طرح انکے ہوائی سفر میں 3 گھنٹوں کی کمی آ جائے گی۔

اس موقع پر بنجمن نیتن یاہو نے ایران کیخلاف ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام خطے اور پوری دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل و امریکہ کیطرف سے پیش کردہ "صدی کی ڈیل" اور فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جرائم کے حوالے سے پوری دنیا اس منصوبے کو "صدی کا ظلم" اور اسرائیل کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 845520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845520/صرف-3-مسلم-عرب-ممالک-اسرائیل-کیساتھ-گہرے-دوستانہ-تعلقات-نہیں-رکھتے-بنجمن-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org