QR CodeQR Code

اس بار مولانا فضل الرحمان نے مارچ کیا تو دھر لیے جائیںگے، شیخ رشید احمد

19 Feb 2020 20:04

میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نہ نوازشریف آ رہے ہیں اور نہ مریم کہیں جا رہی ہیں تاہم اگر مریم کو عدالت جانے دے گی تو ہم کیا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، انہوں نے دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے تاریخی ملاقات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر 30 روز میں تجاوزات کا خاتمہ کریں گے ہمارا سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، 5 سال پورے کریں گے، آٹے اور چینی کی قیمتوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عمران خان ضدی آدمی ہے، بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ نوازشریف آ رہے ہیں اور نہ مریم کہیں جا رہی ہیں تاہم اگر مریم کو عدالت جانے دے گی تو ہم کیا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، مولانا نے دھرنا دیا تو دھر لئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845532/اس-بار-مولانا-فضل-الرحمان-نے-مارچ-کیا-دھر-لیے-جائیںگے-شیخ-رشید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org