0
Wednesday 19 Feb 2020 20:28

جب سندھ کی تقسیم کا نعرہ ایم کیو ایم لگاتی ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم فائدہ اٹھاتے ہیں، مصطفیٰ کمال

جب سندھ کی تقسیم کا نعرہ ایم کیو ایم لگاتی ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم فائدہ اٹھاتے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو قومیں لسانیت اور طبقات میں بٹ جاتیں ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر پاتیں ہیں، جب سندھ کی تقسیم کا نعرہ ایم کیو ایم لگاتی ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم فائدہ اٹھاتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے ووٹر سے کہتی ہے کہ بھول جاؤ روٹی کپڑا اور مکان، اگر ہمیں ووٹ نہیں دیا تو سندھ تقسیم ہوجائے گا، جبکہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ نعرہ لگانے والے لیاقت آباد کی ایک گلی بھی سندھ سے الگ نہیں کرسکتے، پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بیک وقت مہاجر اور سندھ کارڈ پر بم گرا دیا ہے، ہم لسانیت سے بالاتر ہوکر تمام طبقات کو ایک پلیٹ فورم میں جمع کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ اسی میں پاکستان اور تمام قومیتوں کی بھلائی ہے، ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ انسانیت کی خدمت کرکے اپنے رب کو راضی کرنا چاہتے ہیں،پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی لیکن آج 21 صدی میں بھی پاکستانی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، غلاظت بھرا پانی پینے مجبور ہیں، ایک ہزار ارب خرچ کرنے کے باوجود ستر لاکھ بچہ صرف سندھ میں اسکولوں سے باہر ہے، روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہی، اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت حکومتوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 32 سال کراچی پر راج کرنے والے آج اخیتارات کا رونا رو رہے ہیں یہ اختیار کا مسئلہ نہیں ہے کردار کا مسئلہ ہے، اگر مظلوم عوام ظالم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے تو خود بخود اللہ کی مدد آجائے گی، گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرنے سے ہرگز عوام کے حالات بدلنے والے نہیں ہیں، سب کو آواز لگا رہا ہوں کہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 845538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش