0
Wednesday 19 Feb 2020 20:39

کراچی میں لینڈ مافیا نے بینظیر بھٹو کے کزن کو بھی نہ بخشا

کراچی میں لینڈ مافیا نے بینظیر بھٹو کے کزن کو بھی نہ بخشا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے کلفٹن میں واقع 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پلاٹ پر قبضے کیلئے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکریٹری، پراپرٹی ڈیلر اور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔ واضح رہے کہ پلاٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی ہمشیرہ اور طارق اسلام کی والدہ منور بھٹو کو بطور تحفہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 845541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش