QR CodeQR Code

مدیحہ کیس، غمزدہ خاندان کو انصاف دلانا ہماری ذمے داری ہے، آئی جی کے پی کے

19 Feb 2020 20:51

ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ ننھی مدیحہ کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، اب غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، معصوم بچی پوری قوم کی بیٹی تھی، ذمہ داری پوری کر کے دم لوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ننھی مدیحہ کے ورثاء کو یقین دلایا ہے کہ غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی ہنگو میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی مدیحہ کے گھر پہنچے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ ننھی مدیحہ کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، اب غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، معصوم بچی پوری قوم کی بیٹی تھی، ذمہ داری پوری کر کے دم لوں گا۔


خبر کا کوڈ: 845544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845544/مدیحہ-کیس-غمزدہ-خاندان-کو-انصاف-دلانا-ہماری-ذمے-داری-ہے-آئی-جی-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org