0
Wednesday 19 Feb 2020 22:48

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے، جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی 2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔ تاہم کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا، ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ یاد رہے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 845560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش