0
Thursday 20 Feb 2020 00:04

ظلم کیخلاف میں اپنے غریب مزدوروں کیساتھ کھڑا ہوں، جمشید دستی

ظلم کیخلاف میں اپنے غریب مزدوروں کیساتھ کھڑا ہوں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور حکومت میں مجھے اور میری پارٹی کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس کی وجہ صرف عام آدمی کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے وسیب کے درد کو بخوبی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے ذریعے موجودہ گورنمنٹ بنی ہے، میں اپنے وسیب کے غیرت مند طبقہ پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ حق اور سچ کی آواز پر ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ میں قبضہ مافیا، تھانہ کچہری کلچر بالکل عام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے، میں نے ہمیشہ کلمہ حق کہا جس سے اس موجودہ کرپٹ حکومت کو تکلیف پہنچتی ہے، سرائیکی صوبہ کی تحریک بارے ملتان میں بہت جلد ایک اہم پریس کانفرنس کروں گا، موجودہ گورنمنٹ کے کرپٹ ٹولہ نے مجھے تکلیف دینے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالی نے ہمیشہ مجھے عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ میں ظلم کے خلاف آواز میں ابھی بھی اپنے غریب مزدور کے ساتھ کھڑا ہوں، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ خدارا اپنی نسلوں کو ان جاگیراروں، وڈیروں کی غلامی سے بچائیں، تھانہ کلچر کے ذریعے لاکھوں لوگوں پر ناجائز مقدمات ہیں، ملک میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ ان لوگوں کو بھول ہے کہ جمشید دستی کو جیل میں ڈال کر کچھ ہوگا، وسیب کی ہر آواز جمشید دستی ہے، بجلی کے بجلوں میں عوام پر 2 سے 3 ارب تک اور گیس کے بلوں میں 100 ارب تک عوام پر اضافی ٹیکس اور جرمانے ڈالے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ میں بہتری کے چانس ختم ہو چکے ہیں، ملک میں دوبارہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہییں، سوشل میڈیا پر میرے جن دوستوں نے اس انتقامی گورنمنٹ کا چہرہ بے نقاب کیا میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 845573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش