0
Wednesday 19 Feb 2020 21:58

مودی کو حکومت دینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے، مہندر پال سنگھ

مودی کو حکومت دینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے، مہندر پال سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی بھارت کو بدنام کرنے آیا ہے، اسے کبھی شرم نہیں آئے گی، مودی کو حکومت دینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ نے یو این چیف کے دورہ کرتارپور کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنی خواہش پر کرتارپور آئے اور کرتارپور میں سیکرٹری جنرل نے اکیلے تصویر بھی بنوائی۔ سکھ رہنما نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کو بدنام کرنے آیا ہے، اسے کبھی شرم نہیں آئے گی، مودی کو حکومت دینا بندر کو ماچس دینے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کرتاپور کیلئے ویزا پالیسی بہت سخت رکھی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ نے کہا تھا کہ مودی کے پاس دکھانے کو کچھ اچھا نہیں، اس لیے پاکستان کو بدنام کرکے خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کرتار پور  کا دورہ کیا، جہاں لنگر خانے میں کھانا کھایا اور لائبریری بھی دیکھی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کو بندھک کمیٹی نے چادر پہنائی اور تحائف دیئے۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان میں حال ہی میں افتتاح کردہ کرتار پور راہداری کا دورہ اعزاز ہے، کرتار پور راہداری، امید کی راہداری ہے، یہ سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات کو ملاتی ہے، راہداری بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 845575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش