0
Wednesday 19 Feb 2020 22:08

وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کم سے کم حج پیکیج بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لیے حاجی سب کچھ ہے، حاجی باس ہے، حاجی کو خوش رکھنا، تحفظ اور خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پوری کوشش کے بعد حج پیکج 5 لاکھ تک لے آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا تو اپنا اندازہ بتایا تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم سے کم پیکج بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکس کیساتھ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی بات کروائیں گے اور ای حج کو فعال بنانے کے لیے رکاوٹ دور کریں گے، ان کی شرط تھی کہ براہ راست ائیر لائنز ہی استعمال ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نجی ائیرلائنز پر حاجیوں کو لے جا سکتے ہیں، دنیا بھر کی ایک سو بلین ڈالر کی یہ سالانہ کی انڈسٹری ہے اور پوری دنیا میں اس سے کمپنیاں حصہ بھی لے جاتی ہیں، پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش ہے منافع کی شرح کم رکھیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے ملائیشیاء کے ماڈل کا حج فنڈ قائم کیا جائے اور وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم سے کم پیکج بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 845577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش