0
Wednesday 19 Feb 2020 23:20

آٹے، چینی بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں، فواد چوہدی

آٹے، چینی بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں، فواد چوہدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی اور گندم کے بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو قرار دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے وفاقی حکومت اور اپنی پارٹی کے اہم اراکین کو اس معاملے سے علیحدہ کرلیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آٹا، گندم بحران میں وفاقی حکومت ذمہ دار نہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار پر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی فراہمی کا معاملہ دیکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف سیکرٹریز سے نہ مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے، نہ گندم کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز کی نالائقیاں وفاقی حکومت پر ڈال دی جاتی ہیں، اگر وہ وزیراعظم کی جگہ ہوتے تو پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹری کو فارغ کر دیتے۔
خبر کا کوڈ : 845582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش