QR CodeQR Code

لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی

19 Feb 2020 22:29

ایف بی آر حکام کے مطابق 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جن میں کچھ ڈیزائنرز تو ریٹرن بھی فائنل نہیں کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ان ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رڈار پر کراچی کے ڈریس ڈیزائنرز بھی آگئے۔ لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی۔ لاکھوں روپے کے جوڑے بیچنے والے ڈریس ڈیزائنرز کا ٹیکس کی مد میں محض چند ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف بی آر بھی فعال ہوگیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جن میں کچھ ڈیزائنرز تو ریٹرن بھی فائنل نہیں کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ان ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ دونوں ایف بی آر نے متعدد شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو بھی نوٹسز جاری کیے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 845584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845584/لاکھوں-روپے-کے-عروسی-جوڑے-بنا-کر-بھی-ٹیکس-نہ-دینے-والے-ڈریس-ڈیزائنرز-کی-شامت-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org