0
Thursday 20 Feb 2020 03:17

شام بھیجے گئے سینکڑوں ملین ڈالرز کے امریکی اسلحے کے انجام سے پینٹاگون بے خبر

شام بھیجے گئے سینکڑوں ملین ڈالرز کے امریکی اسلحے کے انجام سے پینٹاگون بے خبر
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر سے منتشر ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پینٹاگون شام میں موجود اپنے اتحادیوں کو بھیجے گئے 715 ملین ڈالرز کے اسلحے کے بارے کچھ نہیں جانتا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج ان لاکھوں ملین ڈالرز کے اسلحے کے انجام سے بےخبر ہے جو امریکہ نے شام میں لڑنے والے اپنے اتحادیوں کیلئے ارسال کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری ہونیوالی اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ داعش کیخلاف بنائے گئے امریکی اتحاد کے کمانڈرز نہ صرف شام بھیجے گئے 715 ملین ڈالرز کے امریکی اسلحے کے انجام کے بارے میں کچھ نہیں جانتے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں انہیں بھیجا گیا دوسرا اسلحہ بھی چوروں اور زنگ کی زَد پر ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقیماندہ امریکی اسلحہ جن میں 4100 بندوقیں اور گرنیڈ لانچرز شامل ہیں، آہنی کنٹرینروں میں غیرمناسب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا ہے جبکہ بھیجے گئے اسلحے کی ایک بڑی مقدار دہشتگردوں کے ہتھے چڑھ چکی ہے اور اسکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ سال 2011ء کی ابتداء سے شام میں مسلح دہشتگردانہ کارروائیوں کے آغاز سے ہی امریکی حکومت نے شام کے اندر بشار الاسد حکومت مخالف دہشتگردوں کو انواع و اقسام کے اسلحے بھیجنا شروع کر دیئے تھے جبکہ امریکی اسلحے کے گم ہو جانے یا دہشتگردوں کے ہتھے چڑھ جانے پر مبنی امریکی وزارت خارجہ کیطرف سے منتشر ہونیوالی یہ کوئی پہلی رپورٹ نہیں بلکہ اس قبل بھی متعدد رپورٹس منتشر ہو چکی ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ شام بھیجا جانے والا امریکی اسلحہ بآسانی داعش اور القاعدہ کے دہشتگردوں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش