QR CodeQR Code

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت

20 Feb 2020 08:59

ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاہم دیگر آئل کمپنیوں کے پمپس بند ہونے سے صارفین کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول نایاب ہونے لگا جبکہ پٹرول کی قلت کے باعث پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرول نایاب ہونے لگا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث پٹرول پمپس کے باہر صارفین کی طویل قطاریں لگ گئیں جس پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ایسوسی ایشن کو کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ ادھر پی ایس او ترجمان کے مطابق کراچی کے کچھ حصوں میں پٹرول کی قلت کے باعث پمپس بند ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ وافر مقدار میں پٹرول موجود ہے۔ ترجمان پی ایس او کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاہم دیگر آئل کمپنیوں کے پمپس بند ہونے سے صارفین کے دباؤ میں اضافہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 845601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845601/کراچی-سمیت-ملک-کے-دیگر-شہروں-میں-پٹرولیم-مصنوعات-کی-قلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org