0
Thursday 20 Feb 2020 09:59

تل ابیب سے مکہ کیلئے براہ راست پرواز چلائیں گے، بنجمن نیتن یاہو

تل ابیب سے مکہ کیلئے براہ راست پرواز چلائیں گے، بنجمن نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) سے براہ راست مکہ مکرمہ کیلئے پراوز چلانے پر اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے اسکا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فیس بک پر اپنے عبری و عربی دو الگ الگ بیانات میں لکھا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے مکہ مکرمہ کیلئے براہِ راست پرواز چلانے پر بات چیت جاری ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ان 2 الگ بیانات میں لکھا ہے کہ اسرائیلی سرحدوں کے اندر مقیم مسلمان شہریوں کیلئے حج کی ادائیگی کی خاطر تل ابیب سے مکہ مکرمہ کیلئے براہ راست پرواز کے چلائے جانے پر سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو انتخابات کے اس موقع پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں ساکن عرب باشندوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ حربہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ بعض دوسرے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب و اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات اب ڈھکے چھپے نہیں رہے لہذا سعودی حکام سے یہ بعید نہیں کہ وہ جدہ سے تل ابیب کیلئے براہ راست پرواز کے چلائے جانے پر اتفاق کر لیں۔

دوسری طرف امریکہ میں سب سے بڑی اسرائیلی لابی اسٹ تنظیم "اہم امریکی یہودی تنظیموں کی سربراہی کانفرنس" کا ایک وفد بھی حال ہی میں اپنے تنظیمی دورے پر ریاض پہنچا ہوا تھا جہاں متعدد سعودی حکام کیساتھ اسکی ملاقاتیں طے تھیں۔ اس یہودی تنظیم کے سربراہ آرتھر اسٹاک نے گزشتہ ہفتے اپنے سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں لکھا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران انکی 30 اعلی درجے کے سعودی حکام اور بااثر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں سعودی مبلّغ اعظم، مسلم ورلڈ لیگ (رابطۃ العالم الاسلامیہ) کے سربراہ اور سعودی ولیعہد "محمد بن سلمان" کے قریبی دوست "محمد العیسی" بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش