QR CodeQR Code

خون کے آخری قطرے تک ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، چودھری سرور

20 Feb 2020 10:24

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کل نہیں آج ہی متحد ہونا پڑیگا۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر پر مصلحتاً خاموش رہنے والوں کوتاریخ اور وقت معاف نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں 2023ء تک حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاوس لاہور میں ضیاءاللہ بنگش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سیاسی اور ذاتی نہیں، قومی ایجنڈا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے خوفزدہ نہیں، ان کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ورثے میں کمزور ادارے ملے جن کو ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کے 200 دن مودی کی بدترین دہشتگردی ہیں، خون کے آخری قطرے تک ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آج نہیں تو کل متحد ہونا پڑیگا۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر پر مصلحتاً خاموش رہنے والوں کو تاریخ اور وقت معاف نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیات اور پولیس کا مثالی نظام ہے۔


خبر کا کوڈ: 845610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845610/خون-کے-آخری-قطرے-تک-ہم-کشمیریوں-کیساتھ-کھڑے-ہیں-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org