0
Thursday 20 Feb 2020 11:38

شہباز تتلا قتل، ایس ایس پی مفخر عدیل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے

شہباز تتلا قتل، ایس ایس پی مفخر عدیل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے گھریلو ملازم عرفان کو بھی زیر حراست لے لیا ہے، عرفان اور مفخر عدیل کے دوست اسد بھٹی سے الگ لگ مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں، شہباز تتلا اور مفخر عدیل کے تیسرے ساتھی اسد بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ شہباز تتلا کو مفخر عدیل نے 7 فروری کو شراب میں گولیاں ملا کر دیں اور نیم بے ہوش شہباز تتلا کا تکیے کی مدد سے سانس بند کیا۔ اسد بھٹی نے بیان دیا کہ 8 فروری کو مفخر عدیل کی جیپ فیروزپور روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھی گئی، تیزاب کے بڑے ڈرم سے مواد 2 چھوٹے ڈرموں میں ڈال کر جیپ میں رکھا گیا، اور دونوں ڈرم روہی نالے میں بہائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی کے بتائے گئے وقت کی سیف سٹی کیمروں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری طرف انویسٹی گیشن ٹیم کی 2 دن سے فیروزپور روڈ نالہ پر شواہد کی تلاش جاری ہے، مفخر عدیل نے مبینہ طور پر کنکر پلی پر ڈرم خالی کئے، پولیس نے گذشتہ روز فرضی نمونہ جات نالے میں بہا کر دیکھے، فرضی نمونے بہانے سے اندازہ لگایا گیا کہ مبینہ لاش کی باقیات کہاں تک جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ دو دن قبل پولیس نے مفخر عدیل کی دوسری بیوی کے قریبی ملازم عرفان کی گرفتاری کے لئے لاہور کی وفاقی کالونی کے گھر میں چھاپہ مارا تھا، تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی تھی، ذرایع کا کہنا تھا کہ مفخر عدیل کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاع پر ٹیمیں وہاں روانہ کر دی گئی ہیں، معلوم ہوا کہ مفخر عدیل چولستان میں شکار اور جیپ ریس کے لئے جاتا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 845626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش