QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف یک رکنی ایجنڈے پر متحد ہیں، رانا تنویر حسین

20 Feb 2020 12:22

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایم ایل این کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور ہوں گے کیونکہ حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈالا اور آٹا، چینی بحران پر کچھ نہیں کیا۔ حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک ہی ایجنڈے پر متحد ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ہم ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت مخالف مارچ کا حصہ ضرور ہوں گے کیونکہ حکومت نے عوام کو مشکل میں ڈالا اور آٹا، چینی بحران پر کچھ نہیں کیا۔ حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اچھے تعلقات ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت مخالف ایک رکنی ایجنڈے پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور نواز شریف کی حساس صحت کے باعث بیٹی کا اُن کے پاس ہونا ضروری ہے، صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ملک میں جاری کرکٹ سرگرمیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیوں پر خوشی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 845646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845646/مولانا-فضل-الرحمان-سمیت-حزب-اختلاف-کی-جماعتیں-حکومت-مخالف-یک-رکنی-ایجنڈے-پر-متحد-ہیں-رانا-تنویر-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org