0
Thursday 20 Feb 2020 15:16

خادم رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک کے کارکنوں کی سزائیں معطل

خادم رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک کے کارکنوں کی سزائیں معطل
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے خادم رضوی کے بھتیجے سمیت 25 افراد کی ہنگامہ آرائی کیس میں سزائیں معطل کر دی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت 25 افراد کی ہنگامہ آرائی کیس میں سزائیں معطل کر دیں۔ جسٹس شاہد عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 25 کارکنوں کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ نومبر 2019 میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 ملزمان کو 55 سال قید اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 845686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش