0
Thursday 20 Feb 2020 15:28

واپڈا اہلکار اپنا قبلہ درست کریں، گورنر شاہ فرمان

واپڈا اہلکار اپنا قبلہ درست کریں، گورنر شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور کے مضافاتی علاقوں بڈھ بیر، ماشوخیل، ماشو گگر، ادیزئی و دیگر میں بجلی کے اضافی بلوں اور کنڈا ہٹانے کے نام پر واپڈا اہلکاروں کے نامناسب رویئے سے متعلق عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ واپڈا اہلکار اپنا قبلہ درست کریں اور صارفین کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کریں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیسکو چیف انجینئر ڈاکٹر محمد امجد خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پر واپڈا کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر پشاور، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر جمرود بھی موجود تھے۔ گورنر شاہ فرمان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بجلی انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کو دی جا رہی ہے اور بل غریب گھریلوں صارفین کو بھیجے جا رہے ہیں، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات بھی آ رہی ہے کہ واپڈا اہلکار بجلی چوری کی آڑ میں صارفین کو ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ رشوت بھی طلب کر رہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر چیف پیسکو کو رشوت طلب کرنے والے واپڈا اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے اور شفاف انکوائری کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 845691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش