0
Thursday 20 Feb 2020 15:53

سندھ ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو اتھارٹی بنا دیا گیا

سندھ ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو اتھارٹی بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو اتھارٹی کا درجہ دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا۔ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر اور سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کے تحت کام کرے گی۔ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش