QR CodeQR Code

بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر خرچ کریں گے، وزیراعلٰی سندھ

20 Feb 2020 15:59

ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان علاقوں اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے کراچی کی تشخیصی تحقیق کی گئی، جس کے تحت صوبائی حکومت آئندہ 10 سالوں میں کے ایم سی، ڈی ایم سی، ڈسٹرکٹ کونسل اور واٹر بورڈ سمیت بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ 10 سالوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ان علاقوں اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے کراچی کی تشخیصی تحقیق کی، جس میں ترقی کے ضمن میں ضروری مداخلت کی جاسکتی ہے، اس اسٹڈی کی رہنمائی کے تحت ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبائی حکومت آئندہ 10 سالوں میں کے ایم سی، ڈی ایم سی، ڈسٹرکٹ کونسل اور واٹر بورڈ سمیت بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے 10 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 845697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845697/بلدیاتی-اداروں-کی-بحالی-کیلئے-10-ارب-ڈالر-خرچ-کریں-گے-وزیراعل-ی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org