0
Thursday 20 Feb 2020 16:14

پاکستانی برآمدات بہت کم ہیں ملک ایسے نہیں چلتا، گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستانی برآمدات بہت کم ہیں ملک ایسے نہیں چلتا، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز کو سستے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، 500 ارب روپے کے قرضے ایس ایم ایز کو جاری کیے جائیں گے، تاہم یہ حجم ابھرتی ہوئی معیشتوں کے تناسب میں کافی کم ہے، ایس ایم ایز دستاویزی شکل اختیار کرکے قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، ایس ایم ایز متوازی نظام سے قرضہ لیتی ہیں، جو مہنگا ہوتا ہے، چیمبر آف کامرس ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی اسکیموں کی ترویج کریں، بینکوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ رسک لینے کو تیار نہیں، ایس ایم ایز متحرک نہیں، تو اس کا الزام بینکوں کو نہ دیا جائے۔

رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے خواتین انٹرپرنیورز کیلئے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں، مشکل وقت کا سامنا ہے، آسان فیصلے کرنا ہوتے تو پہلے کرلیے جاتے، معاشی ترقی کیلئے اسٹیٹ بینک ایکسپورٹ، انکلوژن، ڈیجیٹائزیشن پر توجہ دے رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جی ڈی پی میں ایکسپورٹ کا تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے، یہ تناسب عالمی تناسب سے کافی کم ہے، برآمدات میں پائیدار اضافہ کیلئے اسٹیٹ بینک سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی نمو کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے، ایسے ملک نہیں چلا کرتے، ہماری ایکسپورث دگنی ہونی چاہیے تھی، ہمیں اپنی پیداوار کو بڑھانے اور جدت لانے پر توجہ دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 845699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش