0
Thursday 20 Feb 2020 23:18

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام اندرون سندھ ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے

اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام اندرون سندھ ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام اندرون سندھ ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہے، کارکنان اور شہری ساتھ مل کر اپنے اپنے شہروں، علائقوں اور بستیوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اصغریہ تحریک کے مرکزی سیکریٹری گوٹھ و محلہ سدھار سید عاشق حسین نقوی نے کہا کہ صحت اور صفائی زندگی کا ایسا لازمی اْصول ہے، جس کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، گندگی کے نزدیک رہنے سے انسانی ذہن بھی گندا ہو جاتا ہے، معاشرے میں جرائم بڑھ جاتے ہیں، ذہنی دباؤ عروج پر چلا جاتا ہے اور انسانیت بہت نچلی سطح پر آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی جسم کی صفائی سے لے کر پوری سوسائٹی، گلی، محلہ اور قوم کی صفائی تک کیلئے الگ الگ مواقع پر احکامات صادر ہوئے ہیں۔

عاشق حسین نقوی نے کہا کہ اصغریہ تحریک مذہبی تنظیم ہونے کے ساتھ معاشرے کی تمام ضروریات اور شعبہ جات میں کام کر رہی ہے، صحت و صفائی کیلئے محلہ اور گاوں سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو متعلقہ علاقوں میں سماجی بہتری کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی انسانی آبادی میں رہنے کا یہ سب سے پہلا اُصول ہے کہ آپ خود بھی صاف ستھرے ہوں اور آپ کی یا آپ کے گھر کی گندگی سے دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں، کیونکہ افراد سے ہی قوم بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش