0
Thursday 20 Feb 2020 17:39

کشمیریوں کی آواز کشمیر کی وادی سے پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

کشمیریوں کی آواز کشمیر کی وادی سے پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 200 تو کیا 2000 دن بھی ہو جائیں تب بھی انڈیا کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کی بے مثال جدوجہد کو کم کرسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھارت کے ظلم و بربریت کی مثالیں پوری دنیا میں زبان زدعام ہو رہی ہیں، اس کا منافقانہ مکروہ چہرہ بھی اقوام عالم میں آشکار ہو رہا ہے، آج کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن رہا ہے اور اس کی آزادی کے حق خودارہت کی آوازیں ہر طرف سے گونجنے لگی ہیں، جو نہ صرف کشمیریوں کی کامیابی ہے بلکہ حکومت پاکستان کی بھی کشمیریوں کے لئے اخلاقی حمایت کی بہترین کاوش ہے، کیونکہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اس مؤثر انداز سے اٹھایا گیا ہے کہ اس کے اثرات ساری دنیا کے سامنے ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے اور کرفیو کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں خاص طور پر خواتین، بچوں کو خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہیں پوری دنیا کی طرح جینے کا حق دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 845703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش