0
Thursday 20 Feb 2020 17:57

پی ایس ایل میلہ ملتان میں 26فروری کو ہوگا، میچ سکیورٹی اور انتظامات فائنل

پی ایس ایل میلہ ملتان میں 26فروری کو ہوگا، میچ سکیورٹی اور انتظامات فائنل
اسلام ٹائمز۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے کرکٹ میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایس پی چوک کینٹ سے کایاں پور چوک، کایاں پور چوک سے بہاولپور بائی پاس چوک، بہاولپور بائی پاس سے اسٹیڈیم چوک تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ اسی طرح کے ایف سی چوک سے چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 9 سے میٹرو روٹ وہاڑی چوک تک اور وہاڑی چوک سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ سٹیڈیم موڑ وہاڑی روڈ سے سٹیڈیم موڑ بدھلہ روڈ تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ 1200 ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پارکنگ کا انتظام فاطمہ جناح ٹاون میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عوام الناس کی رہنمائی کے لیے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں کو مختص کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرکٹ شائقین کے ساتھ صبر و تحمل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں راستوں کی رہنمائی کریں، سڑک پر کسی قسم کی رانگ پارکنگ نہ ہونے دی جائے اور ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک بہاو کو نارمل کیا جائے۔ سیکٹر انچارجز اپنی پوزیشن موونگ حالت میں رکھیں گے تاکہ کسی جگہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سٹاف کی یونیفارم مکمل ہونی چاہئے اور دوران ڈیوٹی اکھٹے کھڑے نہ ہوں، ڈیوٹی پوائنٹ سے غیرحاضری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی، سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے پاکستان سپر لیگ 2020ء ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ونگ کمانڈر رینجرز کرنل محمد فرحان، بٹالین کمانڈر کرنل رفاقت علی، میجر کامران اور چیف سیکیورٹی آفیسر میٹنگ میں شریک ہوئے، میٹنگ میں پی ایس ایل 5 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بات کی گئی، پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کے گزرنے والے تمام روٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مکمل طور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، پی ایس ایل کے لیے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور شائقین کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 845705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش