0
Thursday 20 Feb 2020 18:01

افغان طالبان کے مقتول سربراہ ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیداد نیلام ہوگی

افغان طالبان کے مقتول سربراہ ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیداد نیلام ہوگی
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے مقتول سربراہ ملا اختر منصور کی کراچی میں موجود جائیداد نیلام کرنے کی تیاری ہوگئی ہے جس کی کل مالیت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملا منصور کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔ جائیداد میں گلشن معمار میں ایک پلاٹ، ایک گھر، ایک فلیٹ، شہید ملت روڑ پر عمار ٹاور میں ایک فلیٹ، گلزار ہجری کے بسم اللہ ٹاور میں ایک فلیٹ اور شہید ملت روڈ کے سمیہ ٹاور میں ایک فلیٹ شامل ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملا منصور سمیت کراچی میں ان کے دو مبینہ فرنٹ مینوں پر دہشت گردوں کیلئے فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا تھا مگر ملا منصور 2016ء میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے جس کے باعث مقدمے کی فائل سرد خانے کی نذر ہوگئی۔ اس فائل کو گزشتہ برس اس وقت جھاڑ کر آگے بڑھایا گیا جب دہشت گردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے عالمی ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ملا اختر منصور نے یہ جائیداد سرمایہ کاری کے طور پر فرضی ناموں سے یا کراچی میں اپنے دو فرنٹ مینوں کے نام خریدے تھے۔ ملا منصور کی ہلاکت کے بعد جائے وقوع سے ایک پاکستانی شناخی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوا تھا جو ولی محمد کے نام سے تھے۔ بعد ازاں وزارت داخلہ نے ملا منصور کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں کردار ادا کرنے والے دو ماتحت ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد ملا منصور کی ایک اور شناخت سامنے آئی جس میں وہ گل محمد کے نام سے رئیل اسٹیٹ کی خریداری اور بینکاری کی سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 845706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش