0
Thursday 20 Feb 2020 18:54

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت دعائے توسل و جشن ولادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت دعائے توسل و جشن ولادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ و دعا کمیٹی کے زیراہتمام ہفتہ وار دعائے توسل و جشن ولادت باسعادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور دستر خوان حضرت امام حسن علیہ السلام کا محفل شاہ خراسان روڈ کراچی پر انعقاد کیا گیا۔ مولانا نعیم الحسن نے دعا توسل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ بعدازاں جشن حضرت فاطمہ زہرا (س) سے دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا نعیم الحسن، ناصر الحسینی نے خطاب کیا۔ شعرائے کرام سید ناصر آغا، نوید حسین رضوی، محمد نقی لاہوتی، علی رضا جعفری نے بارگاہ سیدہ میں منقبت پیش کی۔ علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سیرت بی بی فاطمہ (س) پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فاطمہ زہرا (س) کا کردار و سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جناب سیدہ (س) کی تعلیمات امن و محبت، رواداری، اخوت پر مبنی ہیں، ہمیں مقدس و بزرگ ہستیوں اور اہلبیت اطہار علیہ السلام کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی، جن کی محبت کا حکم قرآن میں دیا گیا ہے۔ میلاد کے اختتام پر دستر خوان حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں مومنین و مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن، سابق رکن صوبائی اسمبلی ریٹائرڈ میجر قمر عباس رضوی، دانش عابدی، جہانزیب زیدی، ریاض حسین ایڈووکیٹ، عامر کاظمی، یاور عباس جعفری، اقبال کاظمی، ڈاکٹر حیدر شاہ تیموری، ندیم حسین زیدی و دیگر شخصیات موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 845720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش