0
Thursday 20 Feb 2020 20:22

قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، اقبال وزیر

قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، اقبال وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن اقبال وزیر نے کہا ہے کہ بدامنی کے دوران بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بھرپور امداد کی جارہی ہے اور دوبارہ آباد کاری میں مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ دورہ پاراچنار کے دوران پاراچنار میں بڑے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن اقبال وزیر نے کہا کہ بدامنی کے دوران جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی دوبارہ آبادکاری اولین ترجیح ہے اور قبائل کے جو بھی مسائل ہوں ایک قبائلی باشندے کی حیثیت سے اولین فرصت میں حل کروں گا اور ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم کے نوٹس میں لاؤں گا۔ اقبال وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر، تعلیم کی فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اقبال وزیر نے عوام کو دعوت دی کہ ان کے جو بھی مسائل ہوں ان کی نشاندہی کریں، ان کے مسائل کے حل پر ہر ممکن توجہ دی جارہی ہے۔ اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ تیزی سے پورے کررہے ہیں اور قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی عمران خان کے مشن کا حصہ ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے ضلع کرم میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش