QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو وفاقی آئینی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کا فیصلہ

20 Feb 2020 21:15

ذرائع وزارت امور کشمیر کے مطابق حال ہی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے نمائندوں نے جی بی کو آئینی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا تھا، اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کو مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع وزارت امور کشمیر کے مطابق حال ہی میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے نمائندوں نے جی بی کو آئینی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا تھا، اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دیں، جس کے بعد پیشرفت شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مبصر کی حیثیت سے نمائندگی آرڈر 2020ء کا حصہ ہوگی، جس کے تحت جی بی کو این ایف سی، سی سی آئی، ارسا اور دیگر آئینی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی حاصل ہوگی۔ یاد رہے کہ نون لیگ کے دور میں جی بی کو آئینی اداروں میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دی گئی تھی،جس کے بعد وزیراعلٰی گلگت بلتستان بطور نمائندہ کئی اجلاسوں میں شریک بھی ہوئے تھے۔ بعد میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد یہ نمائندگی ختم کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نئے آرڈر میں نگران حکومت کی شق بھی شامل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 845752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845752/گلگت-بلتستان-کو-وفاقی-ا-ئینی-اداروں-میں-مبصر-کی-حیثیت-سے-نمائندگی-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org