0
Thursday 20 Feb 2020 21:34

مدیحہ قتل کیس، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

مدیحہ قتل کیس، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ قتل کیس کے ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوسکا، چیخ و پکار پر ملزم نے مدیحہ کا گلا دبایا اور پھر گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں مدیحہ قتل کیس کے ملزم الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بتایا 18 سالہ ملزم الیاس کو گرفتار کر لیا ہے، الیاس کئی دنوں تک جنسی تشدد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوسکا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ چیخ و پکار پر ملزم نے مدیحہ کا گلا دبایا اور پھر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزم کو چالان کے ساتھ آج عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ملزم کا فعل انفرادی تھا، کسی گروہ کو اجتماعی ایکشن لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گذشتہ روز پولیس نے مدیحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم الیاس ولد گل رحمان کو گرفتار کیا تھا۔ ڈی پی او ہنگو نے بتایا تھا ملزم سے پستول بھی برآمد کر لی گئی، ملزم بچی کا چچا زاد ہے اور اسے کل رات گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ ملزم الیاس ولد گل رحمٰن نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقامی پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی کو سراہا اور کہا مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلا بھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 845758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش