0
Thursday 20 Feb 2020 23:05

حکومت کے ٹھوس اقدامات کیوجہ سے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں دہشتگردی کے صرف تین بڑے واقعات رونما ہوئے، لیاقت شہوانی

حکومت کے ٹھوس اقدامات کیوجہ سے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں دہشتگردی کے صرف تین بڑے واقعات رونما ہوئے، لیاقت شہوانی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردی کے حملے اور اس سے ہونے والے جانی نقصان سے ہر آنکھ اشکبار ہے، صوبائی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جس کی بدولت گذشتہ ڈیڑھ سالہ دور میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کے راست اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی بھرپور بیخ کنی کی گئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ صوبہ سے آخری دہشت گرد کے قلع قمع تک جاری رہے گی۔ صوبائی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے جبکہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اور عملی اقدامات کی وجہ سے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں دہشتگردی کے صرف تین بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے اپوزیشن بینچ میں بیٹھے اراکین بھی معترف ہیں۔

صوبائی ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلوچستان کا مشترکہ مسئلہ ہے, جس سے معاشرے کا کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں رہا. لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن میں بیٹھا ایک رکن بلاجواز معاملے پر پوائنٹ سکور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلوچستان اور یہاں کی عوام کو دہشتگردی کی بدترین صورتحال سامنا تھا تو موصوف اپوزیشن رکن ناصرف صوبہ بلکہ ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ٹریژری بینچ میں بیٹھے دیگر حکومتی اراکین ناصرف دہشتگردی اور ورثے میں ملے دیگر نامساعد حالات کا دیدہ دلیری سے سامنا کر رہے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے بھرپور اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن اراکین جوش خطابت میں ایسے الزامات تراشتے ہیں، جن کا سچائی اور زمینی حقائق سے دور کا واسطہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ 20 ارب کی جعلی اسکیمات کسی کو نہیں دی گئیں، اس کے برعکس گڈ گورننس اور میرٹ پر یقین رکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی سے 2500 جعلی اسکیمات نکالی گئی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ موصوف اپوزیشن رکن اس قدر نالاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 845767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش