QR CodeQR Code

پاکستان کو عراق اور شام بننے نہیں دینگے، ثروت اعجاز قادری

20 Feb 2020 23:10

علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کہا کہ بھارت، یہود و نصاریٰ اور ان کے آلہ کار پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہمیں ان سازشوں کو صبر و تحمل اور امن پسندی و یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ پاکستان کو عراق اور شام بننے نہیں دینگے، حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے۔ کراچی میں مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کے آلہ کار پاکستان کو فرقہ وارانہ فساد میں جھونک کر ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر امت مسلمہ کو تقسیم کرکے استحصالی قوتوں نے وسائل پر قبضہ کرلیا ہے، ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کا امن و سلامتی برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، یہود و نصاریٰ اور ان کے آلہ کار پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہمیں ان سازشوں کو صبر و تحمل اور امن پسندی و یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام فرقہ واریت کی سازشوں کو اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ختم کر دیں، پاکستان کو کسی صورت غیر مستحکم ہونے نہیں دینگے، انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845768/پاکستان-کو-عراق-اور-شام-بننے-نہیں-دینگے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org