QR CodeQR Code

بھارتی وزیراعظم مودی نہ صرف اسلام دشمن ہے بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، علامہ اقتدار نقوی 

21 Feb 2020 00:27

ملتان میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل افغان مہاجرین کے لیے کوششیں کرسکتے ہیں تو کشمیری مسلمانوں کے لیے کیوں نہیں کی جاسکتیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کردار قابل افسوس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے، بھارت اپنے ملک میں شہریت کے حوالے سے جاری ملک گیر احتجاج کی خفت مٹانے کے لیے مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں مین مصروف ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف اسلام دشمن ہے بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، مودی نے اپنی وزارت اعلیٰ میں ظالمانہ اقدام کیے تھے آج ایک بار پھر اُن کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو دو سو دن ہوگئے ہیں لیکن کشمیری مسلمانوں کے حوصلے جواں ہیں، کشمیری مسلمانوں کو خوراک اور ادوایات کی قلت ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی بے حسی قابل افسوس ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل افغان مہاجرین کے لیے کوششیں کرسکتے ہیں تو کشمیری مسلمانوں کے لیے کیوں نہیں کی جاسکتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کردار قابل افسوس ہے، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، محمد اصغر تقی، علی رضا زیدی، زعیم زیدی، اسد عباس عسکری اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 845779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845779/بھارتی-وزیراعظم-مودی-نہ-صرف-اسلام-دشمن-ہے-بلکہ-انسانیت-کا-بھی-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org