QR CodeQR Code

احساس پروگرام کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم آج لیہ کا دورہ کرینگے

21 Feb 2020 00:37

عمران خان احساس پروگرام کا آج 21 فروری کو سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے۔ سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60 ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے آج احساس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ضلع لیہ کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن غربت سروے کے تحت جاری ہے۔ جس کا دائرہ ملک بھر کی 375 پسماندہ یونین کونسل کے 1 لاکھ 76 ہزار خاندانوں تک پھیلایا جائے گا۔ ضلع لیہ کی 20 یونین کونسلوں کے 10 ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے میں احساس پروگرام کے تحت اثاثے دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان احساس پروگرام کا آج 21 فروری کو سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر افتتاح کریں گے۔ سروے کے بعد میرٹ پر آنے والے انتہائی مستحق افراد میں 60 ہزار مالیت کے اثاثے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845780/احساس-پروگرام-کا-باقاعدہ-ا-غاز-وزیراعظم-ا-ج-لیہ-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org