0
Thursday 20 Feb 2020 23:15

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک بیٹی اور 3 بیٹوں سمیت بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں ایک بیٹی اور 3 بیٹوں سمیت بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت چار بچوں کی ولادت ہوئی، ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام کے میٹرنٹی اسپتال میں 28 سالہ سعودی خاتون کے ہاں دوسری بار ولادت متوقع تھی، اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوہاب الجباری نے بتایا کہ خاتون کے یہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے، جن میں ایک لڑکی اور تین لڑکے شامل ہیں۔ ڈاکٹر الجباری کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو اسپتال کے انکیوبیٹر میں کچھ دیر کے لیے رکھا گیا تھا تاکہ نظام تنفس معمول پر آجائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا نظام تنفس بحال ہونے کے بعد انہیں عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں کا وزن 1600 سے 2000 گرام تک ہے، تمام نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ بچوں کے والد نے اسپتال اور عملے سے مبارک باد وصول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کے موقع پر اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کا نام رکھنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، خاندان سے مشورہ کرنے کے بعد نام رکھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 845787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش