QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

21 Feb 2020 02:18

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام، وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، جبکہ کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، کابینہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام، وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔


خبر کا کوڈ: 845793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845793/وفاقی-کابینہ-کا-بجلی-اور-گیس-کی-قیمتیں-نہ-بڑھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org