QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،24 گھنٹے میں 3 ڈرون حملے، 37 افراد ہلاک، متعدد زخمی

12 Jul 2011 21:05

اسلام ٹائمز:آج شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع علاقہ شوال کے علاقے درے میلہ میں عبدالرحمن نامی قبایئلی کے گھر پر چار میزایئل داغے گیے، جس میں 13 شدت پسند ہلاک ہو گئے، تینوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔


 میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں ایک اور ڈرون حملے میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے، چوپیس گھنٹے میں تین ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مقام میران شاہ سے 45 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع علاقہ نیواڈہ کے قریب گوڈے الگڈے میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ 24 گھنٹے کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے اس سے پہلے پہلا حملہ پیر کی شب شمالی وزیرستان کے پاک افغان باڈر کے قریب گورویک کے علاقے میں ایک گاڑی اور گھر پر چار میزایئل داغے تھے جس میں 20 شدت پسند ہلاک ہو گیے، جبکہ پانچ زخمی ہو گیے تھے، جبکہ آج شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع علاقہ شوال کے علاقے درے میلہ میں عبدالرحمن نامی قبایئلی کے گھر پر چار میزایئل داغے گیے، جس میں 13 شدت پسند ہلاک ہو گئے، تینوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے پے در پے حملے جاری ہیں۔ میران شاہ میں تازہ حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد چونتیس ہو گئی۔ دتہ خیل کے علاقے میں جاسوس طیارے نے گاڑی پر دس میزایل داغے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل شوال میں ڈرون حملوں سے اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب آج صبح جنوبی وزیرستان کے قریب سرحدی علاقے گورویک میں ایک گاڑی پر تین میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 84580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84580/شمالی-وزیرستان-24-گھنٹے-میں-3-ڈرون-حملے-37-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org